ایران کے سپریم لیڈر زیادہ فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔مارکو روبیو

ایران میں قیادت سرگرم ہو رہی ہے، سپریم لیڈر متحرک ہیں: امریکی وزیر خارجہ

June 3, 2026 · بام دنیا

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے زیادہ فعال کردار کے اشارے مل رہے ہیں، جبکہ ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی صرف مخصوص اقدامات سے مشروط ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ صرف آبنائے ہرمز کھولنے کے بدلے پابندیوں میں نرمی نہیں دی جائے گی، بلکہ ایران کو افزودہ یورینیم کے معاملے پر بھی مذاکرات کا پابند ہونا ہوگا۔
امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی میں پیشی کے دوران مارکو روبیو نے بجٹ اور ایران سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اب بھی دنیا کی واحد عالمی طاقت ہے، اور اس طاقت کو امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے استعمال نہ کیا جائے تو اس کی اہمیت کم ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی مکمل طور پر قومی مفادات پر مرکوز ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے سے انکار کیا تو اس پر ناکہ بندی کی جائے گی، جس سے ایران کو روزانہ ملین ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔