امریکی ناکہ بندی کے باعث ایرانی تیل برآمدات میں 84 فیصد کمی

بڑے ٹینکرز کے بجائے چھوٹے جہاز استعمال ہوتے ہیں۔ ایران کی حکمت عملی

June 5, 2026 · بام دنیا

شپنگ انڈسٹری کی جریدہ “لائیڈز لسٹ” کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث ایرانی خام تیل کی برآمدات میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی خام تیل برآمدات مئی میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 84 فیصد تک کم ہو گئیں۔

لائیڈز لسٹ کے مطابق مئی میں ایرانی خام تیل کی برآمدات اپریل کے اختتام تک پچھلے 12 ماہ کی اوسط کے مقابلے میں بھی 87 فیصد کم رہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران اب خام تیل کی ترسیل کے لیے بڑے ٹینکروں (VLCC) کے بجائے چھوٹے آئل ٹینکر استعمال کر رہا ہے، کیونکہ بڑے ٹینکر امریکی افواج کے ذریعے روک لیے جانے کے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے 13 اپریل کو ایران کی بندرگاہوں پر ناکہ بندی نافذ کرنا شروع کی، جبکہ اس سے چند ہفتے قبل 2 مارچ کو ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔