خطے میں امریکی فضائی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔پاسداران انقلاب

سریک اور قشم پر امریکی کارروائی کے بعد جوابی حملہ کیا گیا۔

June 6, 2026 · بام دنیا

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے پاسداران انقلاب کے شعبۂ تعلقات عامہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ گوروک اور جزیرہ قشم پر امریکی ’جارحیت‘ کے بعد خطے میں ’دشمن‘ کے اڈوں کو ایرانی فوج کی جانب سے ایروسپیس میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی شہر سریک اور جزیرہ قشم پر امریکی فوج کی مبینہ جارحیت کے جواب میں کیے گئے ہیں۔