آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی۔ 2 ایرانی حملہ آور ڈرون مار گرائے
امریکی فوج ایرانی جارحیت کا جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، سینٹکام
June 7, 2026 · بام دنیا
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے آبنائے ہرمز میں دو ایرانی یک طرفہ حملہ آور ڈرونز مار گرائے ہیں۔
سینٹکام کے مطابق یہ ڈرونز بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے خطرہ بن رہے تھے، جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی افواج خطے میں پوری طرح تیار اور مستعد ہیں اور ایرانی جارحیت کے خلاف دفاعی اقدامات جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز اور دیگر اہم بحری راستوں پر بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانا امریکی افواج کی ترجیحات میں شامل ہے۔