ایران کے 7 بیلسٹک میزائل ناکام بنا دیئے۔ کویت کا دعویٰ
رہائشی علاقوں کے اوپر میزائل حملہ، ملبہ گرنے کے واقعات بھی پیش آئے
June 7, 2026 · بام دنیا
کویت کا کہنا ہے کہ اس نے رہائشی علاقوں کے اوپر ایران کی جانب سے داغے گئے سات بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا ہے، جس کے نتیجے میں کچھ ملبہ گرنے کے واقعات پیش آئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایران کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکہ کے خلاف جوابی حملہ تھی، کیونکہ امریکی افواج کویت کے علی السالم ایئر بیس پر تعینات ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ قشم اور سیرک پر مسلسل امریکی حملے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔