حملے پورا ہفتہ جاری رہیں گے۔پاسداران انقلاب کی دھمکی
ایرانی فوجی قیادت نے آئندہ دنوں میں مزید کارروائیوں کا اشارہ دے دیا
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ’یہ کارروائی کوئی عارضی واقعہ نہیں بلکہ مسلسل حملوں کے ایک مکمل ہفتے کا آغاز ہے۔
آئی جی آر سی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’آئندہ سات دنوں تک چوبیس گھنٹے میزائلوں اور ڈرونز کی لہریں داغی جاتی رہیں گی، یہاں تک کہ دشمن کو روک دیا جائے اور وہ اپنے جرائم بند کر دے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ’ایرانی سرزمین کو نشانہ بنانے کی ہر کوشش کا ایسا تباہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا جو تمام توقعات سے بڑھ کر ہوگا۔
یاد رہے اس سے قبل جنوبی بیروت میں ایک مضافاتی علاقے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ پر اسرائیل کو گرین سگنل دینے کا الزام لگایا اور خبردار کیا کہ ایران طاقت کی زبان سے جواب دے گا۔