جنگ بندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی۔ محسن رضائی

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرکا اسرائیل کو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر خبردار کرنےکا دعویٰ

June 8, 2026 · بام دنیا

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد کہا ہے کہ ایران نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور لبنان پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
محسن رضائی کے مطابق حملہ آوروں کو اپنے اقدامات کا جواب مل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے متعدد بار متنبہ کیا تھا کہ لبنان کے خلاف کارروائیوں کے نتائج برآمد ہوں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنایا، تاہم فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں کو روکنے کے لیے کارروائی کی۔