تہران سمیت متعدد شہروں میں دھماکے۔ ایران میں خوف و ہراس

تبریز اور اصفہان میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں

June 8, 2026 · بام دنیا

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت متعدد شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے علاوہ تبریز اور اصفہان میں بھی متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم فوری طور پر نقصانات یا جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے مغربی اور وسطی ایران میں ایرانی حکومت سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، اور اس کا مقصد ان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا جو ان کے بقول اسرائیل کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔
واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی دعوے جاری ہیں۔