ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان۔ ترکی و دیگر ممالک کے رہنماؤں سےرابطہ
عباس عراقچی کی علاقائی صورتحال اور اسرائیل کشیدگی پر سفارتی مشاورت
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے ترکی کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سے الگ الگ فون پر بات کی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان گفتگوؤں میں اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل اور مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی تازہ کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے فرانس اور قطر کے وزرائے خارجہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔