سعودی عرب کے علاقے الخرج میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری
سول ڈیفنس نے صورتحال معمول پر آنے تک باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا
June 8, 2026 · بام دنیا
سعودی عرب کے سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ الخرج گورنریٹ میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور خطرہ ٹلنے تک گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ سول ڈیفنس کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ نے بھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں جبکہ مزید تفصیلات حاصل ہونے پر فوری طور پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔