فرانس میں جی سیون اجلاس میں ایران امریکہ معاہدے پر غور کاامکان
اجلاس کے دوران نئے معاہدے کے تحت لبنان کی حمایت کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا
ایران امریکا 14 نکاتی معاہدے کا مسودہ سامنے آگیا
آج فرانس میں جی-سیون ممالک کا اجلاس ہو رہا ہے جہاں دیگر معاملات کے علاوہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے ہونے والا معاہدہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔
اگرچہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے پر دستخط جمعہ کے روز متوقع ہیں، جی-سیون ارکان کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ سے اس معاہدے بالخصوص آبنائے ہرمز سے کھولے جانے کے متعلق پوچھے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران نئے معاہدے کے تحت لبنان کی حمایت کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔
اس سال کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل دیگر موضوعات میں روس کے ساتھ جنگ کے دوران یوکرین کی حمایت اور مصنوعی ذہانت میں اضافہ شامل ہے۔