ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو حالات دوبارہ وہیں پہنچ سکتے ہیں جہاں سے آغاز ہوا تھا: ٹرمپ
امریکہ کی جانب سے معاہدے پر باضابطہ دستخط نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔ گفتگو
فائل فوٹو
جنیوا:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہ آئی تو صورتحال دوبارہ اسی مقام پر جا سکتی ہے جہاں سے حالیہ کشیدگی کا آغاز ہوا تھا۔
گزشتہ ہفتے ایران پر امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مجھے افسوس تھا کہ ہمیں دو راتوں تک حملے کرنے پڑے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مستقبل میں اچھے تعلقات قائم ہوں گے، مگر انھوں نے ساتھ ہی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حالات دوبارہ پہلے جیسے ہو سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر تعلقات بہتر نہ ہوئے تو ہم دوبارہ وہیں واپس جا سکتے ہیں جہاں سے ہم نے آغاز کیا تھا، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
جنیوا میں ہونے والی تقریب میں شرکت سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ خود تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔انھوں نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے اس معاہدے پر باضابطہ دستخط نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔
ایران کے لیے پابندیوں میں نرمی معاہدے کا حصہ نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں اقتصادی پابندیوں میں نرمی شامل نہیں ہے۔‘
صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہ آیا اس معاہدے کے تحت ایران کو پابندیوں سے ریلیف ملے گا، ٹرمپ نے مختصر جواب دیا: ’نہیں، ایسا نہیں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ دراصل رویے سے متعلق معاملہ ہے۔ اگر وہ وہی کریں گے جو انھیں کرنا چاہیے تو پھر اس کے اثرات خود بخود سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔
بعد ازاں ٹرمپ نے لبنان اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک پیچیدہ تنازع ہے اور امریکہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا ہم اس تنازع کو مکمل طور پر ختم کر سکتے ہیں۔‘
ٹرمپ کے بقول لبنان کی صورتحال طویل عرصے سے جاری ہے اور ’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ تنازع کبھی ختم ہی نہیں ہوتا۔
ایران کے ساتھ معاہدے کا متن ’بہت جلد‘ شائع کیا جائے گا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جی سیون سربراہی اجلاس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانویل میخواں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے کہا کہ اس کا متن ’بہت جلد‘ جاری کیا جائے گا، اور یہ بھی کہا کہ غالباً یہ جمعہ کو دستخط ہونے کے بعد جاری ہو گا۔
اور مزید کہا کہ آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل طور پر کھلی ہو گی۔