معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میخوان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

June 15, 2026 · بام دنیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر ’سب دستخط ہو چکے ہیں۔

انھوں نے یہ بات پہلے فرانسیسی صدر ایمانوئل میخوان سے ملاقات کے دوران کہی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اعلیٰ انتظامی حکام نے کہا کہ اس مفاہمت نامے پر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس، اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے الیکٹرانک طور پر دستخط کیے۔

اس ہفتے کے آخر میں جنیوا میں دستخط کی ایک باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی۔