ایران کا بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر جوابی حملہ
بحرین کے سخیر بیس اور کویت میں امریکی اہداف کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ۔
July 17, 2026 · بام دنیا
ایرانی فوج نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی فوج کے مطابق بحرین کے سخیر فوجی اڈے پر تعینات امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں پر ڈرون حملے کیے گئے، جن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر ایران نے امریکی کارروائیوں کے ردعمل میں کویت میں بھی ڈرون حملے کیے۔ روسی میڈیا کے مطابق ایک ایرانی ڈرون نے امریکی میزائل دفاعی بیٹری کو نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔
دوسری جانب کویتی فوج کا کہنا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام دشمن کے میزائلوں اور ڈرون حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے، جبکہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔