پاکستان نےتیسری بار سینٹرل ایشیئن والی بال چیمپئن شپ جیت لی

فائنل میں قومی ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف شاندار 0-3 سے فتح

July 29, 2026 · اسپورٹس

فائل فوٹو

پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل تیسری بار اپنے نام کرلیا۔

اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے فائنل میں بنگلا دیش کے خلاف تینوں سیٹس میں برتری برقرار رکھی اور مقابلہ 25-20، 25-16 اور 25-20 سے اپنے نام کیا۔

چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلا دیش نے ازبکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

کاوا سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ 2026 اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں خطے کی ٹیموں نے شرکت کی۔

پاکستان کی اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے ایونٹ کا ٹائٹل تیسری مرتبہ حاصل کرلیا۔