ٹرمپ کا ایران پر عدم اعتماد کا اظہار،آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ
ایران امریکہ کشیدگی سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ
August 15, 2026 · Live
Wednesday, 12 August 2026 – 13:41 #
ایران امریکا کشیدگی،عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا ہونے کا خدشہ
واشنگٹن: ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے حوالے سے نئے اندازے سامنے آگئے ہیں۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) نے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال برینٹ خام تیل کی اوسط قیمت کا تخمینہ بڑھا دیا ہے۔ ادارے کے مطابق برینٹ کی اوسط قیمت اب 86.81 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے، جبکہ اس سے قبل یہ تخمینہ 81.91 ڈالر تھا۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی اوسط قیمت کا اندازہ بھی بڑھا کر… مزید پڑھیں
Wednesday, 12 August 2026 – 11:37 #
ایران کا عراق کے کرد علاقے میں میزائل اور ڈرون حملہ
اربیل: ایران نے عراق کے نیم خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل کے اطراف میں موجود کرد ٹھکانوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فورسز کی جانب سے کرد پوزیشنز کی طرف متعدد میزائل اور ڈرونز داغے گئے، جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق حملوں کے بعد اربیل صوبے میں چار ڈرونز بھی گر کر تباہ ہوئے، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ڈرونز کس فریق کے تھے اور انہیں کس طرح نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق… مزید پڑھیں
Wednesday, 12 August 2026 – 11:33 #
پاسدارانِ انقلاب کا ایران پر ممکنہ حملے کے خلاف سخت انتباہ
تہران: پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ نئی کارروائی کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔ حسین محبی کے مطابق اگر ایران کو دوبارہ کسی خطرے کا سامنا ہوا تو توانائی کی ترسیلی لائنوں، بجلی گھروں، مختلف امریکی و غیر امریکی نظاموں اور انٹرنیٹ سے منسلک عالمی بنیادی ڈھانچے کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ بی بی سی فارسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس وقت خلیج فارس کے پانیوں میں کوئی امریکی بحری جہاز موجود نہیں۔ ایرانی ترجمان کے یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ… مزید پڑھیں
Wednesday, 12 August 2026 – 10:12 #
ٹرمپ نے امریکا کو غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں دھکیل دیا: چک شومر
واشنگٹن: امریکی سینیٹر چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے حوالے سے پالیسی پر ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان میں چک شومر نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا کو ایک ایسی جنگ میں دھکیل دیا ہے جو غیر ضروری اور خطرناک ہے، جبکہ اس صورتحال کے باعث امریکی فوجیوں کی جانیں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ سینیٹر شومر نے کہا کہ کانگریس کو اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایرانی خطرات اور… مزید پڑھیں
Wednesday, 12 August 2026 – 08:49 #
ٹرمپ کا ایران پر عدم اعتماد کا اظہار،آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق موجودہ صورتحال میں بہتری آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔ جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کسی دوسرے فریق کا نہیں بلکہ امریکا کا کنٹرول ہے۔ ان کے مطابق امریکی بحریہ مضبوط اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ امریکا کے لیے مجموعی صورتحال بھی بہتر ہے۔ ٹرمپ نے ایران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی حکومت پر بھروسہ کرنے والے آخری شخص ہوں… مزید پڑھیں