لائیو آبنائے ہرمز پر اہم پیشرفت،ایران اور عمان کا جہازرانی راستے پر اتفاق

ایران امریکہ کشیدگی سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ

August 16, 2026 · Live
Sunday, 16 August 2026 – 11:29 #
ٹرمپ آبنائے ہرمز کی دھمکیاں بند کریں،اپنی سکیورٹی کی فکر کریں:ایرانی رکن پارلیمنٹ
ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق دھمکی آمیز بیانات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینے کے بجائے اپنی سکیورٹی پر توجہ دینی چاہیے۔ ایرانی رکن پارلیمنٹ نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو اپنی حفاظت کے بارے میں سوچنا چاہیے، کیونکہ ممکن ہے انہیں اپنی جان بچانے کے لیے کسی فوڈ ٹرک میں چھپنا پڑے۔ ابراہیم عزیزی کا یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی… مزید پڑھیں
Sunday, 16 August 2026 – 11:28 #
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان واپس لے لیا تھا:ایرانی اسپیکر
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کو جارحانہ سفارتکاری کے طور پر دیکھتا ہے۔ باقر قالیباف کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسلام آباد میں ہونے والی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنا ایران کے مؤقف اور مزاحمتی محور کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ ایرانی اسپیکر نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے دوران امریکا کی جانب سے ایران کے میزائل اور جوہری پروگرام، مزاحمت اور آبنائے ہرمز سمیت مختلف معاملات کو مذاکرات کا حصہ بنانے پر زور دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق مذاکرات کے بعد امریکا نے اسی… مزید پڑھیں
Sunday, 16 August 2026 – 11:28 #
قطر کا ایرانی پائلٹس کو حراست میں رکھنے کی تردید،ایک پائلٹ کی باقیات مل گئیں
دوحہ: قطر نے ایرانی پائلٹس کو حراست میں رکھنے سے متعلق اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعے سے متعلق ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ایرانی پائلٹس نے رواں سال کے آغاز میں قطری فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد حکام کی جانب سے رابطے کی کوششوں کا جواب نہیں دیا تھا۔ قطری حکام کے مطابق اس صورتحال کے بعد تلاش اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، جن کے دوران ایک… مزید پڑھیں
Sunday, 16 August 2026 – 11:27 #
آبنائے ہرمز پر اہم پیشرفت،ایران اور عمان کا جہازرانی راستے پر اتفاق
تہران: ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت سے متعلق ایک اہم پیش رفت حاصل کرتے ہوئے جہازرانی کے راستے کے نقشے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح پر بات چیت جاری ہے اور مذاکرات میں فی الحال کوئی بڑی رکاوٹ موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے پیشرفت کر رہے ہیں۔ اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی کا ذمہ دار ایران کو قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ خطے… مزید پڑھیں