صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے آئل ٹینکر بازیاب کرالیا

کارروائی کے دوران 9 قزاق گرفتار، عملے کے 17 ارکان کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا

September 29, 2026 · بام دنیا

صومالیہ کی میری ٹائم پولیس فورس کی فائل فوٹو۔

صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے قزاقوں کے قبضے سے ہائی جیک کیا گیا ’آنر 25‘ نامی آئل ٹینکر بازیاب کرالیا، کارروائی کے دوران 9 قزاقوں کو گرفتار کرکے ٹینکر پر موجود عملے کے 17 ارکان کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا، تاہم حکام کے مطابق عملے کے 5 ارکان کو قزاقوں نے قتل کردیا تھا۔

صومالی حکام کے مطابق اپریل میں ہائی جیک کیا گیا پالاؤ کا پرچم بردار آئل ٹینکر صومالی تاجروں کے لیے ایندھن لے کر جارہا تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بحری اور زمینی دستوں نے یہ منصوبہ بند آپریشن ضلع بندر بیلا کے علاقے دھرین بار میں کیا۔

پولیس کے مطابق ہائی جیکنگ کے وقت ’آنر 25‘ پر 18 ہزار 500 بیرل تیل لدا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ آئل ٹینکر ’آنر 25‘ کے عملے میں 11 پاکستانی بھی شامل تھے۔