نیتن یاہو کا قومی اتحاد کی حکومت بنانے پر پھر اصرار،ایران کو بڑا خطرہ قرار دے دیا

ایسی حکومت اسرائیل کو درپیش سکیورٹی خطرات سے نمٹنے اور ایرانی خطرے کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

November 15, 2026 · بام دنیا
نیتن یاہو کا قومی اتحاد کی حکومت بنانے پر پھر اصرار،ایران کو بڑا خطرہ قرار دے دیا

نیتن یاہو کا قومی اتحاد کی حکومت بنانے پر پھر اصرار،ایران کو بڑا خطرہ قرار دے دیا

اسرائیل کے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنے سیاسی حریف گادی آئزنکوٹ کے ساتھ قومی اتحاد کی حکومت قائم کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی حکومت اسرائیل کو درپیش سکیورٹی خطرات سے نمٹنے اور ایرانی خطرے کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے بتایا کہ 12 نومبر کو گادی آئزنکوٹ سے ملاقات کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے قومی اتحاد کی حکومت کا قیام ضروری ہے۔

نیتن یاہو کے مطابق مجوزہ حکومت میں صرف ایسی سیاسی جماعتیں شامل ہوں گی جو اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرتی ہیں۔ انہوں نے ایران کو اسرائیل کے لیے سب سے بڑا سکیورٹی چیلنج قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تہران اسرائیل کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات کے بعد 67 ارکان پارلیمان کی حمایت حاصل کرنے والے گادی آئزنکوٹ کو 8 نومبر کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انہیں اس مقصد کے لیے 28 دن دیے گئے ہیں، جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید 14 دن کی مہلت بھی مل سکتی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مختلف جماعتوں کے درمیان مذاکرات آسان نہیں ہوں گے۔ نیتن یاہو کی تجویز میں اعتدال پسند سے دائیں بازو تک کی بڑی یہودی جماعتوں کو شامل کرنے جبکہ عرب جماعتوں کو حکومت سے باہر رکھنے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔