خواتین کے طبی معائنے والی مشین بیماری پھیلانے کی ذمہ دار نکلی، سویٹزرلینڈ میں پابندی
کینیڈا، اٹلی، اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے بعض علاقوں میں میموگرافی کی اسکریننگ سروسز معطل کی جا چکی ہیں
خواتین کے طبی معائنے والی مشین بیماری پھیلانے کی ذمہ دار نکلی، سویٹزرلینڈ میں پابندی
خواتین میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والے طبی ٹیسٹ میموگرافی کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ گردش کر رہی ہے، جس میں اسے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ دنیا کا پہلا ملک بن سکتا ہے جہاں اس ٹیسٹ پر پابندی عائد کی جائے گی۔
وائرل پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کینیڈا، اٹلی، اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے بعض علاقوں میں میموگرافی کی اسکریننگ سروسز معطل کی جا چکی ہیں، جبکہ اس ٹیسٹ کے ذریعے خواتین کو غیر ضروری طبی طریقہ علاج سے گزرنا پڑتا ہے۔
پوسٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میموگرافی کے دوران چھاتی کو شدید دباؤ میں رکھا جاتا ہے اور ایکس رے شعاعوں کے استعمال سے سرطان پیدا ہونے یا موجود سرطان کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ غلط مثبت نتائج، غیر ضروری بائیوپسی اور دیگر طبی پیچیدگیوں کو بھی اس ٹیسٹ کے نقصانات میں شمار کیا گیا ہے۔
وائرل پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہر 2 ہزار خواتین کے میموگرافی ٹیسٹ سے صرف ایک جان بچائی جا سکتی ہے، جبکہ درجنوں خواتین کو غیر ضروری آپریشن، کیموتھراپی اور شعاعوں کے علاج سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم ان اعداد و شمار کو تمام خواتین اور ہر اسکریننگ پروگرام پر یکساں طور پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔