سعودی عرب پر حوثی حملے،ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ

میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر سعودی سول ڈیفنس نے اس سے چند گھنٹے قبل دارالحکومت میں ہنگامی انتباہ بھی جاری کیا تھا۔

November 15, 2026 · بام دنیا
سعودی عرب پر حوثی حملے،ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ

سعودی عرب پر حوثی حملے،ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ

سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے مشرقی سعودی عرب میں ایک حوثی ڈرون اور دارالحکومت ریاض کی جانب آنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔

اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق اتوار کی صبح ریاض کی سمت داغے گئے دونوں میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔ میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر سعودی سول ڈیفنس نے اس سے چند گھنٹے قبل دارالحکومت میں ہنگامی انتباہ بھی جاری کیا تھا۔

سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بھی ڈرون حملوں کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران متعدد ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

حکام کی جانب سے فوری طور پر ان واقعات میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

یہ واقعات سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ خطے میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے باعث بھی صورتحال مزید حساس ہو چکی ہے۔