ایرانی وزیرِ خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

عباس عراقچی منگل کو عمان کا بھی دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ

November 15, 2026 · قومی

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں اور منگل کو عمان کا بھی دورہ کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ عباس عراقچی منگل کے روز اپنے عمانی ہم منصب سے ’ملاقاتوں اور مشاورت‘ کے لیے مسقط بھی جائیں گے۔

اسلام آباد روانگی سے قبل، عباس عراقچی نے اتوار کو لاہور میں ایران کے نو تعینات قونصل جنرل ابراہیم محمدی سے ملاقات کی۔

اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس پیر کے روز اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30 واں دو روزہ اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔