کراچی: شادی ہال میں خواتین سلامی کا پرس چوری کرکے فرار

تھانہ تیموریہ میں متاثرہ فیملی کی جانب سے مقدمہ درج کرا دیا گیا

November 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن کے قریب شادی ہال میں انوکھی واردات ہوئی جہاں مبینہ طور پر دو نامعلوم خواتین سلامی کا پرس چوری کرکے فرار ہوگئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے سخی حسن کے قریب شادی میں آنے والی دو نامعلوم خواتین سلامی والا پرس چوری کرکے فرار ہوگئیں اور گزشتہ روز پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین کو تقریب میں تیار ہو کر دولھا دلہن کے اطراف آتے جاتے دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں خواتین نے موقع پا کر سلامی میں ملنے والا بیگ اٹھایا اور تیزی سے فرار ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ تیموریہ میں متاثرہ فیملی کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خواتین کی شناخت اور گرفتاری کی کوشیش جاری ہیں۔