راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 95 رنز کی برتری حاصل کرلی،6 وکٹوں پر 193 رنز
دوسرے روز پہلے سیشن کے اختتام پر سلمان آغا 4 اور غازی غوری بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔
راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 95 رنز کی برتری حاصل کرلی،6 وکٹوں پر 193 رنز
راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلے سیشن کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنا لیے ہیں اور اسے سری لنکا کے خلاف 95 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو بڑا مجموعہ بنانے سے روک دیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضااللہ اور عامر جمال نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز کا آغاز اچھا رہا۔ اذان اویس نے 47 اور طیب عارف نے 46 رنز بنائے۔ ثاقب خان نے 37 جبکہ سعود شکیل نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دوسرے روز پہلے سیشن کے اختتام پر سلمان آغا 4 اور غازی غوری بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔
سری لنکا کی جانب سے لہرو کمارا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آسیتھا فرنینڈو اور پربت جے سوریا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کو پہلی اننگز میں 95 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔