ایران سے امریکی سرزمین کو کوئی فوری خطرہ نہیں، مارکو روبیو کا بیان

انٹیلی جنس رپورٹس مسترد، ڈرٹی بم حملے کا دعویٰ بے بنیاد قرار، نفاذ فوری ہوگا،، واشنگٹن میں حملے کی سازش کی خبریں افواہ ہیں۔

November 18, 2026 · بام دنیا
ایران سے امریکی سرزمین کو کوئی فوری خطرہ نہیں، مارکو روبیو کا بیان

ایران سے امریکی سرزمین کو کوئی فوری خطرہ نہیں، مارکو روبیو کا بیان

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی سرزمین کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں ہے۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے مبینہ ڈرٹی بم حملے کے منصوبے سے متعلق اطلاعات دینے والے انٹیلی جنس ذرائع کو جھوٹا اور مجرم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض انٹیلی جنس ذرائع صحافیوں کو غلط معلومات فراہم کرتے ہیں اور سرکاری ای میل ہونا خبر کے قابلِ اعتماد ہونے کی ضمانت نہیں ہے۔

مارکو روبیو کے مطابق، حالیہ تکنیکی خرابیوں کے واقعات کسی منظم تخریبی کارروائی کا نتیجہ نہیں ہیں بلکہ مائیکروسافٹ، ایوی ایشن اور بینکاری نظام میں تعطل کے واقعات ایک دوسرے سے الگ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر واشنگٹن میں حملے کی کوئی مصدقہ انٹیلی جنس ہوتی تو وہ خفیہ معلومات کے زمرے میں آتی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بعض امریکی انٹیلی جنس اداروں اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ تاہم امریکی وزیر خارجہ کے تازہ بیان کے بعد علاقائی کشیدگی اور انٹیلی جنس رپورٹس کی صداقت پر بحث کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔