اسلام آباد میں ایشیا کا سب سے بڑا وائلڈ لائف پارک بنانے کی منظوری

منصوبے کے تحت اسلام آباد کے علاقے ملپور میں 450 ایکڑ اراضی پر وائلڈ لائف پارک قائم کیا جائے گا،

November 20, 2026 · قومی
اسلام آباد میں ایشیا کا سب سے بڑا وائلڈ لائف پارک بنانے کی منظوری

اسلام آباد میں ایشیا کا سب سے بڑا وائلڈ لائف پارک بنانے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایشیا کا سب سے بڑا وائلڈ لائف پارک قائم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس پر 22 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے جمعرات کو نیشنل وائلڈ لائف پارک نیچر کنگڈم کے منصوبے کا پی سی ون منظور کر لیا۔

منصوبے کے تحت اسلام آباد کے علاقے ملپور میں 450 ایکڑ اراضی پر وائلڈ لائف پارک قائم کیا جائے گا، جہاں 400 مختلف اقسام کے تقریباً 6 ہزار جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم کیا جائے گا۔

سی ڈی اے کے مطابق یہ عوامی شعبے میں ایشیا کا سب سے بڑا وائلڈ لائف پارک ہوگا۔ منصوبے کی دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے بین الاقوامی حیوانات کے ماہرین اور مشیروں پر مشتمل سات رکنی وفد نے بھی سی ڈی اے کی ٹیموں کے ساتھ تقریباً ایک ہفتہ کام کیا۔

منصوبے کے مطابق تمام انتظامات مکمل ہونے کی صورت میں آئندہ ایک سال کے دوران اسلام آباد میں یہ منفرد وائلڈ لائف پارک قائم کیا جائے گا۔