مولانا فضل الرحمان کے پولیس محافظ الوداعی ملاقات کرکے روانہ
تمام سیکورٹی واپس لے لی گئی، گاڑیاں بھی ڈیرہ اسماعیل خان واپس طلب کی جاچکیں، ترجمان
مولانا فضل الرحمان کے پولیس محافظ الوداعی ملاقات کرکے روانہ
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے تمام سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار الوادعی ملاقات کے بعد ڈی آئی خان پولیس لائن واپس روانہ ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس موبائل گاڑیاں بھی واپس لے لی گئیں۔
اس سے قبل ڈیرہ میں جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ سے اہلکار ہٹا لیے گئے تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر تعینات وفاقی کانسٹیبلری کا دستہ بدھ کی رات وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر واپس بلایا گیا۔