ایران کے جزیرہ قشم میں امریکا کا میزائل حملہ

حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں

November 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران کے جنوبی جزیرے قشم میں امریکا کی جانب سے مبینہ میزائل حملہ کیا گیا ہے، تاہم حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق جزیرہ قشم کی فضا میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع ابلاغ نے جزیرے پر میزائل گرنے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی ’تسنیم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مبینہ امریکی میزائل جزیرہ قشم کے مضافاتی علاقے میں گرا ہے۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حملے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔