ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

فیصل مسجد میں ڈیوٹی کے دوران ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ، وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے

November 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: فیصل مسجد میں ڈیوٹی کے دوران ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ڈیوٹی کے دوران ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔

پولیس ذرائع کے مطابق انہیں فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔