کراچی،مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کو ایئرپورٹ سے باہرجانے کی اجازت مل گئی

انجینئر ضیاء الرحمٰن عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے تھے

November 21, 2026 · قومی
کراچی،مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کو ایئرپورٹ سے باہرجانے کی اجازت مل گئی

کراچی،مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کو ایئرپورٹ سے باہرجانے کی اجازت مل گئی

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے چھوٹے بھائی اور جماعت کے مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمٰن کو کراچی ایئرپورٹ پر رات بھر روکے رکھنے کے بعد صبح 10 بجے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق انجینئر ضیاء الرحمٰن عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے تھے۔ ان کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو بھی موجود تھے۔

ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام نے ضیاء الرحمٰن کو روک لیا اور اس صورتحال سے بذریعہ ای میل وزارت داخلہ کو آگاہ کرتے ہوئے اسلام آباد سے باضابطہ جواب طلب کیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے جواب اور اجازت ملنے کے بعد انہیں صبح 10 بجے ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

دوسری جانب علامہ راشد محمود سومرو اور جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ باہر آنے پر کارکنان نے انجینئر ضیاء الرحمٰن کا پُرجوش استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔