مسقط: پاک بھارت میچ کے ٹاس کے دوران ریفری کی جلد بازی یا جانبداری

ریفری نے کہا کہ ٹیل جیت گئی ، عبدالصمد نے آگے بڑھ کے دیکھا تو وہ ہیڈ ہی تھا،پاکستانی کپتان نے غلطی درست کرا دی

November 22, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

مسقط: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز پاککے  بھارت میچ کے ٹاس کے دوران ایک دلچسپ اور غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل مناظر کے مطابق میچ ریفری جلد بازی میں سکے کا رخ غلط بھانپ گئے، تاہم پاکستانی کپتان عبدالصمد کی بروقت مداخلت پر فیصلہ درست کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسقط میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان عبدالصمد نے “ہیڈز” (Heads) کال کی۔ سکہ گرنے کے بعد میچ ریفری نے جلد بازی میں اعلان کر دیا کہ “ٹیلز” (Tails) جیت گئی ہے۔

تاہم عبدالصمد نے فوری طور پر آگے بڑھ کر گرتے ہوئے سکے کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور نشاندہی کی کہ سکے پر دراصل “ہیڈ” ہی آیا ہے۔ کپتان کی بروقت توجہ دلانے پر سکے کا رخ واضح ہوا، جس کے بعد صورتحال درست کر لی گئی۔

میچ کے آغاز سے قبل پیش آنے والے اس دلچسپ لمحے نے کھلاڑیوں اور شائقین کے درمیان خاصی دلچسپی پیدا کی، کیونکہ ہائی وولٹیج مقابلوں میں ہر چھوٹی تفصیل اور فیصلے پر سب کی نظریں جمی ہوتی ہیں۔