ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش اے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی
شہادت حسین 57 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان اے کے سفیان مقیم 3 اور علی رضا 2 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش اے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی
دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے نے پاکستان اے کے خلاف 39 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا لیے ہیں، جبکہ اننگز کے 11 اوورز باقی ہیں۔
دوحہ میں کھیلے جا رہے اس اہم مقابلے میں بنگلہ دیش اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی اوورز میں پاکستانی بولرز نے حریف ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا اور صرف 15 رنز پر اس کی 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ابتدائی دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے محمود الحسن جوئے کو 9 اور کپتان سیف حسن کو صرف 2 رنز پر آؤٹ کیا۔
اس کے بعد شہادت حسین اور مہیدل اسلام انکون نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان 95 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ مہیدل اسلام انکون 42 رنز بنا کر سفیان مقیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اس موقع پر بنگلہ دیش کے شہادت حسین 91 گیندوں پر 71 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔ ایس ایم محراب بھی 31 گیندوں پر 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 40 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔
پاکستانی بولرز میں سفیان مقیم سب سے کامیاب رہے، جنہوں نے 10 اوورز میں 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ علی رضا نے 8 اوورز میں 32 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سیمی فائنل کی فاتح ٹیم فائنل میں سری لنکا اے سے مقابلہ کرے گی، جس نے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔