واشنگٹن:امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ’’ ناسا‘‘نے 2020 تک مریخ پر پہلا ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خلائی مشن کا نام 2020 رکھا گیا ہے جس پر گزشتہ 4 برس سے کام ہو رہا ہے۔ ناسا نے اعلان کیا ہے کہ مشن پر بھیجی جانے والی خلائی گاڑی کے ساتھ چھوٹا ہیلی کاپٹر بھی ہوگا جسے جولائی میں متعارف کیا جائے گا ۔ہیلی کاپٹر کو ڈرون کی طرز پر تیار کیا گیا ہے، جس کا سب سے بڑا چیلنج زمین اور مریخ کے ماحول میں زمین آسمان کا فرق ہے۔