نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے سفیروں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ فلسطینی امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی مظالم کی مذمت نہ کرنا قابل افسوس ہے۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف بیان تک جاری نہ کیا۔ 14 ارکان کی جانب سے بلایا جانے والا سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے بلاک کردیا۔