نیوجرسی میں اسکول وین اور ٹرالر میں تصادم۔ 2افراد ہلاک 43 طلبہ

واشنگٹن:امریکی ریاست نیوجرسی میں اسکول وین اور ٹرالر میں ہونےوالے حادثہ میں2افراد ہلاک اور درجنوں طلبہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر مقامی اسپتالوں میں ایڈمٹ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔امریکی حکام کے مطابق نیوجرسی میں اسکول وین اور ٹرالر میں ہونےوالے حادثہ میں ایک طالب علم اور اسکول ٹیچرموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 43 طلبہ زخمی ہوئےجنہیں فوری طورپر مقامی اسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے۔حادثہ کی وجہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوسکے گی فوری طورپر خیال ہےکہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا ہوگا