کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور کی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے سرگرم رہنما سردار چرن جیت سنگھ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومتِ خیبرپختونخواہ سے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے زور دیا کہ حکومت خیبرپختونخواہ پشاور سمیت صوبے بھر میں آباد چھوٹی سی سکھ برادری کے لیئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائے اور ان میں پیدا ہونے والے احساسِ عدم تحفظ کو دور کرنے کے لیئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نےمقتول سردار چرن جیت سنگھ کے لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔