کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی کے حلقے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ انہوں نے سٹی کورٹ میں ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات جمع کرائے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ انکے لئے آج خوشی کا لمحہ ہے اورپاکستان کی عوام کی خدمت انکے لئے خوشی کا باعث ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ محترمہ بینظیربھٹو کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ بلاول بھٹو لاڑکانہ سے اپنی والدہ کی نشست سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے لیکن پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سٹی کورٹ میں ریٹرننگ افسرکے پاس این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ بلاول بھٹو کے کاغذات جمع کراتے وقت نیبل گبول ، نادیہ گبول اور دیگررہنما اورکارکن بھی موجود تھے۔