مسجد حرم میں پاکستانی شخص نے خودکشی کرلی

مکہ مکرمہ: مسجد حرم میں ایک پاکستانی شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔
سعودی محکمہ شہری دفاع و مسجد الحرم انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز عشا کی نماز کے دوران شخص نے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس کی پسلیاں اور جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں ۔
جس کے بعد اس شخص کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ35سالہ شخص نےمسجد کی بالائی منزل سے مطاف میں چھلانگ لگاکر خود کشی کی۔