بھارتی فضائیہ کا ایک اور جیگوار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

 

نئی دہلی:بھارتی ریاست گجرات میں جام نگر کے قریب بھارتی فضائیہ کا ایک اور جیگوار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے جام نگر کے قریب فضائیہ کا ایک اور جیگوار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ بروقت پیراشوٹ کی مدد سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔گزشتہ3 دن میں جیگوارکے گر کر تباہ ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارے نے جام نگر سے پرواز بھری تھی اور پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا پتہ چلا ، تاہم اس نے فوری طور پر بغیر پیراشوٹ کی مددسے طیاے سے باہر چھلانگ لگا دی۔حادثے کی تحقیق کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی جیگوارطیارہ جام نگر سے پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں پائلٹ ایئر کموڈور سنجے چوہان کی موت ہو گئی تھی۔