سعودی عرب -کنویں میں دم گھٹنے سے 2پاکستانی جاں بحق

 

عفیف:سعودی عرب کی عفیف پہاڑیوں میں موجود کنویں میں دم گھٹنے سے پاکستانی سمیت 2 ایشیائی کارکن جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عفیف کی العسیبی تحصیل کے پہاڑی کنویں میں دم گھٹنے سے2 ایشیائی کارکن جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والے دونوں واٹر ٹینکر میں کنویں سے پانی بھر رہے تھے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے دونوں کی نعشیں نکال کراسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادیں۔موقع پر موجود متوفی کارکنان کے رفیق کار نے بتایا کہ کنویں پر کام کرنے والے 3میں سے 2کا تعلق پاکستان اور ایک کا ہندوستان سے ہے۔ واٹر پمپ کا ایک حصہ کنویں میں گر گیا تھا، ایک نکالنے کیلئے کنویں میں اترا، ابھی درمیان میں تھا کہ زہریلی گیس سے متاثر ہوکر ہوش و حواس کھو بیٹھا۔ایک پاکستانی نے اپنے رفیق کار کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی کنویں میں جاگرا جبکہ تیسرے نے شہری دفاع سے رابطہ کرکے سانحہ کی اطلاع دی۔