سندھ پولیس نے عید الفطر کے موقعے پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔ عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے موقع پر مسجدوں اور امام بارگاہوں پرمجموعی طور پر 29ہزار826 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گےجبکہ کراچی میں 13ہزار سے زائد افسران و جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔
کراچی کے ایسٹ زون میںنماز عید کے 1367 اجتماعات پر5336سےزائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے، ویسٹ زون میں نماز عید کے 1652 اجتماعات پر5262سےزائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے، ساوتھ زون میں نماز عید کے 857 اجتماعات پر2588سےزائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے۔
سندھ کی دیگر پولیس رینج میں مجموعی طور پر16 ہزار 640 افسران اورجوان سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ حیدرآباد، میرپورخاص شہیدبینظیر آباد،لاڑکانہ اور سکھر میں3918عید کے اجتماعات ہونگے۔
آئی جی سندھ نے ہدایت جاری کیں ہیں نماز عید سے قبل سوئپنگ اور کلیئرنس کو یقینی بنایا جائے۔۔ عید کے تینوں دن سیکیورٹی کے مسلسل اقدامات کو فول پروف بنایا جائے، آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر بلاتعطل روانی کی خصوصی ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔