عالمی ون ڈے رينكنگ ميں پاكستان کو پانچویں پوزیشن حاصل ہوگئی
انگلينڈسےدونوں ميچز ميں شكست كے بعدكينگروز 102 پوائنٹس كے ساتھ چھٹے نمبرپرآگئے
فائل فوٹو
عالمی ون ڈے کرکٹ رينكنگ ميں آسٹريليا کی تنزلی سے پاكستان کو پانچویں پوزیشن مل گئی ہے ۔
انگلينڈ كے ہاتھوں دونوں ميچز ميں شكست كے بعد كينگروز 102 پوائنٹس كے ساتھ چھٹے نمبرپرآگئے ہيں جبکہ گرين شرٹس اعشاريہ فرق كے ساتھ ایک قدم آگے نكل گئے ہيں۔
اپنی پوزيشن واپس لينے كيلئے آسٹريليا كوانگلينڈ كے خلاف سيريز كے باقی 3 ميچزميں سے كم ازكم ایک میچ جيتنا ہوگا۔ ياد رہے كہ كينگروز كو گزشتہ 15 ميں سے 13 ميچز ميں شكست ہوئی ہے۔