گوجرانوالہ میں وکلاء کا نادرا ملازمین پرتشدد

گوجرانوالہ: وکلاء گردی کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا۔ گوجرانوالہ میں نے وکلا نادرا دفتر میں گھس کر ملازمین پرتشدد کیا ہے۔ واقعے کے بعد نادرا ملازمین نے کام چھوڑکردفترکو تالے لگا دیئے۔

پولیس کے مطابق نادرا دفترمیں شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آئی خاتون وکیل کی ایک ملازم سے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پراس نے ساتھی وکلاء کو بلا لیا جنہوں نے نادرا دفترمیں گھس کربرانچ مینجر فیصل اوردیگر ملازمین پرتشدد کیا۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔