اسٹیڈیم جانےکی اجازت،ایرانی خواتین نےفٹبال میچ کا بھرپورلطف اٹھایا
1979کےبعد سے ایرانی خواتین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت نہیں تھی

ایران میں دہائیوں سے خواتین کو کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں۔ مگر اب پہلی بارایران میں اس حوالے سے قوانین کو نرم کرتے ہوئے مردوں اور خواتین دونوں کو مشترکہ طورپرتہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ایرانی ٹیم کے میچز بڑی اسکرین پر دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں یہ بھی ہوا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیڈیم کے دروازے بند کردیئے مگر پھر وزیرداخلہ نے مداخلت کرتے ہوئے خواتین کو اندر جانے کی اجازت دی۔

ایرانی ٹیم کے کپتان نے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد کہا تھا کہ وہ تبدیلی کے حامی ہیں اور مستقبل قریب میں خواتین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جانی چاہیئے۔

اسپین کے ہاتھوں شکست کے باوجود ایران کے پاس ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جانے کا موقع موجود ہے تاہم اس کے لئے انہیں 25 جون کو پرتگال کو شکست دینا ہوگی ۔