طیب اردگان کی کامیابی پر کراچی میں جشن

 

کراچی :متحدہ مجلس عمل کراچی کے تحت کلفٹن تین تلوار چوک پر ترک صدر رجب طیب اردوان کی الیکشن میں کامیابی پر جشن منایا گیا ۔اس موقع پر ایم ایم اے کے این اے 247 کے امیدوار محمد حسین محنتی اور پی ایس 111 کے امیدوار سفیان دلاور سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

میڈیا سے گفتگو میں محمد حسین محنتی نے ترک صدر کی کامیابی کو ترکی میں اسلام پسند وں کی فتح سے تعبیر کیا اور کہا کہ سیکولر ترکی نے کروٹ لے لی ہے ۔سفیان دلاور نے ترک صدر کو پارلیمانی وصدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان میں بھی ووٹ کی طاقت تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔

اس موقع پر طیب اردوان اور متحدہ مجلس کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی ۔