حسین نواز انٹرپول کے ہاتھوں گرفتاری سے خوفزدہ ہیں- محمد مالک

 

لاہور: سینئر صحافی محمد مالک نے کہا ہے کہ حسین نواز آج کل بہت زیادہ پریشان ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ آج جو فیصلہ آیا ہے اس سے کچھ دن پہلے ہی برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے حسین اور حسن نواز کو ایک سوالنامہ بھیجا ہوا ہے جس میں اسی فنڈنگ کی بات کی گئی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ اس فیصلے کے بعد کیا چیزیں بدلیں گی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ حسین نواز آج کل بہت پریشان ہیں کیونکہ انہیں یہ ڈر ہے کہ وہ اور اسحاق ڈار انٹرپول کے ذریعے پاکستان لے جائے جائیں گے کیونکہ عام خیال کے برعکس حسین نواز برطانوی شہری نہیں ہیں صرف حسن نواز ہیں اس لئے ان کا پاسپورٹ بھی منسوخ ہو سکتا ہے اور بہت ساری چیزیں ہو سکتی ہیں۔