نواز شریف کے خلاف فیصلہ انتہائی کمزوربنیادوں پردیاگیا -پرویزرشید

 

اسلام آباد :رہنمان لیگ پرویزرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کیس کافیصلہ انتہائی کمزوربنیادوں پردیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پرویز رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلا ف فیصلے میں یہ نہیں بتایاگیاکہ نوازشریف نے کیا ،کب اورکس کامال چوری کیا ہے،کیس کافیصلہ انتہائی کمزوربنیادوں پردیاگیا ہے،فیصلے کوملکی تاریخ میں ایک اوراقامے کی صورت میں یادرکھاجائےگا۔