بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنایاتو پی پی پر دباؤبڑھے گا۔میئر کراچی

کراچی:میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ اگر تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی کے میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا تو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت پر بھی دباؤ پڑے گا ۔
وسیم اختر نے کہاہے کہ جہاں تک مینڈیٹ کا تعلق ہے ہم الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کر چکے ہیں اور کر بھی رہے ہیں۔ عمران خان نے بھی ہمارے ساتھ حلقے کھولنے کی بات پر اتفاق کیاہے ۔
عمران خان نے میرے اوپر کرپشن کے الزاما ت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات صوبائی معاملہ ہے ۔پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ اگر تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی کے میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا تو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت پر بھی دباؤ میں اضافہ ہو گا ۔