لاہور:زینب قتل کیس میں گرفتار مجرم عمران کیخلاف مزید 3کیسزکافیصلہ جاری کر دیا گیا، عدالت نے مجرم عمران کو 12 دفعہ سزائے موت اور60لاکھ جرمانہ سمیت 30 لاکھ روپےدیت دینے کاحکم سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق زینب قتل کیس میں گرفتار مجرم عمران کیخلاف مزید 3کیسزکافیصلہ جاری کر دیا گیا جس میں ملزم کو 12دفعہ سزائے موت،60لاکھ جرمانہ جبکہ 30 لاکھ دیت دینے کا حکم دیا ہے ،
ملزم عمران کیخلاف 5سالہ عائشہ،8سالہ لائبہ جبکہ7سالہ نور فاطمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا کیس ہے ملزم کو 5سالہ عائشہ قتل کیس میں 4بارسزائے موت سنائی گئی ،جبکہ 20 لاکھ جرمانہ اور10 لاکھ روپے دیت دینے کاحکم دیا گیا ہے ، 8سالہ لائبہ قتل کیس میںعدالت نے مجرم عمران کو4 بارسزائے موت جبکہ 20 لاکھ جرمانہ اور10 لاکھ روپےدیت دینے کاحکم دیا ، 7سالہ نورفاطمہ قتل کیس میں بھی مجرم عمران کو 4 بارسزائے موت ، 20 لاکھ روپے جرمانہ اور10لاکھ روپے دیت دینے کاحکم دیا ہے ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شیخ سجادنے ملزم عمران کیخلاف فیصلہ سنایا۔