دیوار سے لگانے کی کوشش خطرناک ثابت ہو گی :محمود خان اچکزئی

کوئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اداروں کی سیاست میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے
پشتون دہشت گرد نہیں، دنیا میں ان کو دہشت گرد کے طورپر پیش کیا جارہا ہے،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،ملکی آزادی کے لئے پشتونوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں مگر اب ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے
جو لوگ امریکی سامراج کو ملک بننے سے پہلے سپورٹ کررہے تھے آج وہ ہمیں ملک دشمن کہہ رہے ہیں، ہم پہلے بھی محب وطن تھے اور آج بھی محب وطن ہیں ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔